واشنگٹن، 19 اکتوبر (یواین آئی) امریکہ نے ہندستان اور پاکستان کو ایک بار
پھر باہمی بات چیت سے اپنے تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی صلاح دی
ہے۔ وہائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری جوش ارنسٹ نے کل نامہ نگاروں سے کہا کہ ہم نے
پہلے بھی
ہندستان اور پاکستان کو باہمی اختلافات دور کر کے کشیدگی ختم کرنے
کا مشورہ دے چکے ہیں اور آج بھی انھیں یہی مشورہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات کی اپنی اہمیت ہے اور ہماری تشویش اس علاقے میں اپنے سیکورٹی مفادات کے تعلق سے ہے۔